• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی کابینہ کا اجلاس، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

جمعرات 21-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1091
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سےشام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان کو صہیونی ریاست کا اٹوٹ انگ قرار دینے کے اشتعال انگیز اعلان اور وادی میں اسرائیلی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے اقدام پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر بحث کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ میں کویت کے مندوب نے جمعرات کے روز درخواست دی کہ وادی گولان کے حوالے سے اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات اور بیانات کے بارے میں متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔

بعد ازاں عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیگ کے تمام عرب مندوبین پر مشتمل ایک ہنگامی اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ اس اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے وادی گولان کو صہیونی ریاست کا حصہ قرار دینے کے اشتعال انگیز اقدام پر کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ وادی گولان عالمی قوانین کی رو سے ایک متنازع علاقہ ہےجس پراسرائیل کو ملکیت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس نوعیت کے دعوے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کی مساعی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں اور عالمی قوانین کے ساتھ کھلا مذاق تصور کیے جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی گولان جیسے متنازع علاقے کو صہیونی ریاست کا حصہ قرار دینا اشتعال انگیزی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ کا تاریخ میں پہلی بار اجلاس شام کے مقبوضہ وادی گولان میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ آج کے بعد وادی گولان ہمیشہ کے لیے اسرائیل کا حصہ ہوگیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.