• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کی حفاظتی جیکٹ لےجانے پرپابندی عائد کردی

جمعرات 21-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1087
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے حفاظتی جیکٹ غزہ لے جانے پرپابندی عائد کردی ہے جس پر مقامی صحافتی، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کے اس اقدام کو صحافیوں کی زندگیوں کو خطرےمیں ڈالنے کی دانستہ سازش قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں کے استعمال میں حفاظتی جیکٹوں کے غزہ لے جانے پرناروا پابندی عائد کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی حفاظتی جیکٹوں کی غزہ کو ترسیل بند کرنا بین الاقوامی صحافتی آزادیوں اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے حکم نامے میں کہا گیاہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو دی جانے والی بلٹ پروف جیکٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب دوسری جانب پچھلے کچھ عرصے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں عوامی اور ابلاغی حلقوں کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کی حفاظتی جیکٹ لےجانے پرپابندی عائد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.