(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے ذرائع نے 1981 میں لبنان پر صیہونی فوج کے حملے میں سعودی حکومت کی مالی اعانت کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے روزنامے ہاآرتص نے ایک رپورٹ میں 1981 میں امریکا کی نگرانی میں لبنان پر حملے اور قبضے میں سعودی حکومت کی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 1981 میں لبنان پر میزائل فائر کرنے کے بعد ایک اسرائیلی جنگی بحری جہاز مصر کے آبنائے تیران کی جانب جا رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساحل پر پھنس گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بحریہ نے صیہونی حکومت کے اس جنگی بحری جہاز کی مدد کی اور اس کی تکنیکی خرابی برطرف کر دی جس کے بعد صیہونی حکومت کے اس جنگی بحری جہاز نے مقبوضہ فلسطین کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ غاصب صیہونی حکومت کا وہی جنگی بحری جہاز تھا جس کو لبنان پر 2006 کی جارحیت کے دوران حزب اللہ نے نشانہ بناکے ڈبو دیا تھا ۔
