(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اساتذہ اور طلباء کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 105 طلبا ء اور اساتذہ جیلوں میں قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 18 سال سے کم عمر کے 75 طلباء قید ہیں جو جیلوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہےہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی فوج سالانہ 700 بچوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ اس وقت بھی قیدیوں میں 75 طلباء اور 30 اساتذہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطینی طلباء اور اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ فلسطین میں نظام تعلیم کو مفلوج کیا جاسکے۔ فلسطینی اساتذہ اور طلباء کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، اسکولوں،کالجوِ مدارس اور جامعات پر پابندیاں بھی بدستور جاری ہیں۔
خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار 17 اپریل کو فلسطین میں یوم اسیران کی مناسبت سے جاری کیے گئے ہیں۔
