(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں خلاف توقع فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں اورتنصیبات پرحملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ’’وائس آف جیوش‘‘ نامی ایک ویب سائیٹ پر شائع ہوئی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں اور تنصیبات پر 90 مزاحمتی حملے درج کیے گئے۔ ان میں فائرنگ، چاقو سے حملے، سنگ باری، پٹرول بم حملے، دستی بم حملے اور دیگر کارروائیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ الرملہ اور الریحا میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے جب کہ ایک فوجی الخلیل شہر کے العروب پناہ گزین کیمپ میں سنگ باری سے زخمی ہوا۔