(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے ریاستی دہشت گردی کے دوران فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی روک لیے تھے۔ ان میں سے 16 شہداء کے جسد خاکی اب بھی اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں 54 سالہ فلسطینی ابراہیم محمد برادعیہ کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لینے کی صہیونی پولیس پر فلسطینی شہریوں بالخصوص شہداء کے لواحقین میں سخت غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے اور وہ صہیونی حکومت فوج کے خلاف اپنے شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہداء میں 19 سالہ ثائر ابو غزالہ، 15 سالہ حسن مناصرہ، 22 سالہ بھا علیان، 33 سالہ علاء ابو جمیل، 16 سالہ معتز عویسات، 37 سالہ محمد نمر، 21 سالہ عبدالمحسن حسونہ، 20 سالہ محمد ابو خلف، 51 سالہ فدویٰ ابو طیر، 21 سالہ فواد ابو رجب التمیمی، 19 سالہ عبدالملک ابو خروب، 21 سالہ محمد الکالوتی، 17 سالہ عبدالرحمان رداد، 22 سالہ بشار مصالحہ، 21 سالہ عبدالفتاح الشریف اور 54 سالہ ابراہیم محمد برادعیہ کے جسد خاکی شمال ہیں۔
