(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے عدالت میں اپنے بھائی کی پیشی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے جنوبی مغربی قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سالم فوجی عدالت میں ایک فلسطینی شہری کو بدھ کے روز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بھائی سے ملنے فلسطینی نوجوان بھی پہنچا جسے صہیونی حکام نے حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد کمال الرزی کے نام سے کی ہے جس کی عمر 25 سال بیان کی جاتی ہے۔
