• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسلامی سربراہی کانفرنس غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے: فلسطینی کمیٹی

بدھ 13-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1000
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکومت نے ترکی میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ اور اسرائیلی ریاست کی بدترین ناکہ بندی کے نتیجے میں سنگین مشکلات کا سامنا کرنے والے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،

رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکومت کی غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور غیرملکی وفود کی استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ترکی میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے ٹھوس فیصلے کرے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں جمع ہونے والے اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی ترجیحات میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے گذشتہ 10 سال سے معاشی پابندیاں مسلط کی گئی ہیں جن کے نتیجے میں دو ملین سے زائد آبادی بدترین انسانی المیے کا سامنا کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی مسلط کردہ جنگوں نے غزہ کے عوام کی پسماندگی اور مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ایسے میں عالمی اسلام کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام فلسطینیوں کے حقوق لیے موثر فیصلے کرے۔ فلسطینیوں کی آزادی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم کا رکن ہونے کے باوجوداسلامی دنیا فلسطینیوں کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

غزہ کی پٹی پر نہ صرف اسرائیل نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں بلکہ پڑوسی ملک مصر نے بھی غزہ کا ناطقہ بند کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ سنہ 2014 ء کے بعد غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح 500 دن سے مسلسل بند ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسلامی سربراہی کانفرنس غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے: فلسطینی کمیٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.