• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی یلغار روکنے کے لیے فلسطینی قبلہ اوّل کی طرف رخت سفرباندھ لیں:حماس

بدھ 13-04-2016
in حماس
0
0Pala0996
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری دھاووں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے ترجمان عزت الرشق نے کہا ہے کہ یہودی آباد کار اسرائیلی حکومت کی منشاء اور مرضی کے تحت قبلہ اوّل میں داخل ہوکر اشتعال انگیزی پھیلانے اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی کھلے عام بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

عزت الرشق نے کہا کہ فلسطینی اور حماس یہودیوں کی مذہبی اشتعال انگیزی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پرخاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے ’’ہیکل گروپ‘‘ کی جانب سے یہودیوں کو قبلہ اوّل میں لانے اور مقدس مقام کی بےحرمتی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور اسے اسرائیلی حکومت کی باقاعدہ پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل فلسطینی قوم کے لیے سرخ لکیر ہے جسے کسی صورت میں پامال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیل قبلہ اوّل کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا مرتکب ہے مگر دشمن کو اس میں منہ کی کھانی پڑے گی۔

حماس رہنما نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع اور یہودی شرپسندوں کی یلغار روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفر باندھ لیں اور دشمن کی جانب سے قبلہ اوّل کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ عزت الرشق کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام قبلہ اوّل میں اعتکاف کرنا شروع کردیں تو دشمن کو وہاں آنے اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی یلغار روکنے کے لیے فلسطینی قبلہ اوّل کی طرف رخت سفرباندھ لیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.