• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو قبلہ اوّل لانے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کوسنگین نتائج کی دھمکمیاں

اتوار 10-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0955
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مختلف شہروں اور بیت المقدس سے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اوّل میں لانے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم اطراف سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

دوسری جانب بیت المقدس میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے سرگرم عوامی کونسل نے مبینہ طورپر یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو دی گئی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عوامی کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور بسوں کے مالکان کو وہی عناصر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے سکتے ہیں جو فلسطینیوں کو قبلہ اوّل سے دور رکھنے کی سازش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوامی کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو دھمکیاں نہیں دی گئیں بلکہ یہ دھمکیاں براہ فلسطینی نمازیوں کو دی گئی ہیں اور انہیں خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی شرپسندوں کی کارروائیوں اور دھمکیوں سے مرعوب اور خوف زدہ ہوکر فلسطینی شہری قبلہ اوّل سے اپنا تعلق نہیں توڑیں گے۔ فلسطینی قوم کو اس نوعیت کی دھمکیاں ماضی میں بھی دی جاتی رہی ہیں مگربیت المقدس اور اندرون فلسطین کے رہنے والوں نے قبلہ اوّل کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کیا ہے۔

بیان میں یہودی حکام کی جانب سے فلسطینی نمازیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اوّل کو یہودیوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.