(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’’معالیہ ادومیم‘‘ کالونی میں نئی تجارتی مراکز کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ تعمیراتی منصوبوں میں ہوٹل، دکانیں، پارک اور دفاتر شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی کالونی ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں چار الگ الگ ٹینڈر جاری کئے ہیں جن میں ہوٹل، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔یہ تعمیرات یہوی کالونی میں ’’کینیون ادومیم‘‘ ٹاؤن میں 202 دونم کے علاقے میں تعمیر کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق یہودی کالونی میں تین ہزار مربع میٹر کے رقبے پر چھ منزلہ ہوٹل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کئی دفاتر ، تجارتی مراکز اور دیگر عمارات تعمیر کی جائیں۔
ان میں سے بعض عمارات کو 39 سال کی لیز پر دیاجائے گا اور پہلے سے دی گئی لیز پر عمارات کے 39 سال پورے ہونے پرانہیں مسمار کیا جائے گا۔
