(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ترجمان اویگای ادرعی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل کے ڈاکٹروں نے دو ہزار پندرہ میں شام میں جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تقریبا پانچ سو تینتالیس دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج کیا ہے۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل کے اسپتالوں میں زخمی دہشت گردوں کے علاج پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی بھرپور مالی اور فوجی مدد کر رہی ہے۔
