• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جاسوس کی باقیات کےحصول کے لیے روس سے مدد کی اسرائیلی درخواست

جمعرات 07-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0922
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی صدر رؤف ریفلین نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کو راز داری میں ایک درخواست ارسال کی ہے جس میں سے کہا گیا ہے کہ وہ شام میں موجود اسرائیل کے ایک جاسوس کی باقیات کے حصول میں تل ابیب کی مدد کرے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی صدر نے تین ہفتے قبل اپنے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر سے ملاقات کے دوران یہ درخواست پیش کی تھی جس میں ان اپیل کی گئی تھی وہ شام میں موجود اسرائیلی جاسوس آنجہانی ایلی کوھین کی باقیات اسرائیل کے حوالے کرانے میں کردار ادا کریں تاکہ جاسوس کی میت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی قبرستان میں دفن کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایلی کوھین نامی اسرائیلی جاسوس شام میں موساد کے پرانے جاسوسوں میں شمار ہوتا ہے جس نے سنہ 1960 کے عشرے میں شام میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کا آغاز کیا تھا مگر پانچ سال بعد وہ گرفتار ہوا اور اسے شامی حکومت نے پھانسی دے تھی۔ اس کے بعد اس کی میت کو ایک تابوت میں بند کرکے محفوظ کرلیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے متعدد مرتبہ اپنے جاسوس کی باقیات کے حصول کے لیے کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ حال ہی میں روس نے شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں فوجی مداخلت کی تو اسرائیل نے بھی موقع غنیمت سمجھتے ہوئے ماسکو سے اپنے جاسوس کی میت کے حصول میں مدد کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ریفلین کے دورہ ماسکو کے اہم اہداف میں شام میں اپنے جاسوس کی میت کے حصول کے لیے صدر ولادی میر پوتن سے بات چیت کرنا شامل تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا روسی صدر نے اسرائیلی ہم منصب کی درخواست پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجاسوس کی باقیات کےحصول کے لیے روس سے مدد کی اسرائیلی درخواست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.