(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے آٹھ فلسطینی شہریوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ منگل کے روز اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے آٹھ فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں ۔ بیان کے مطابق اسیر حافظ اکرم رباع کو 42 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، یحییٰ محمد محمود حمود کو 36 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ جب کہ عیسیٰ نادر صالح کو 30 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح اسیر خلیل کوازبہ کو 28 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، صبری درویش کو 24 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، امیر نائل نزال کو 19 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، اسعد ابراہیم اسعد کو 18 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ اور نور الدین الھریمی کو 15 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والے تمام فلسطینیوں کو تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے بیت لحم شہر سے بتایا جاتا ہے۔
