• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات پربات کے لیے فلسطینی وفد کی ہیگ آمد

منگل 05-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0906
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ماہرین قانون اور انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پرمشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات پر بات چیت کے لیے عالمی ماہرین قانون سے ملنے ہیگ پہنچا ہے جہاں وفد کے ارکان عالمی فوج داری عدالت میں صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تیزی لانے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے سرگرم قومی فالو اپ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیگ پہنچنے والے وفد کی قیادت فلسطینی سفارت کار صائب عریقات کررہے ہیں۔ جب کہ وفد میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان اور ماہرین قوانین بھی شامل ہیں۔

فالو اپ کمیٹی کے ترجمان غازی حمد نے غزہ میں پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہیگ پہنچنے والے فلسطینی وفد کی قیادت صائب عریقات کررہے ہیں۔ یہ وفد آج منگل سے عالمی فوج داری عدالت کے ماہرین قانون سے فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر تفصیل سے بات چیت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے خلاف قانون چارہ جوئی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرے گا۔

مسٹر غازی حمد کا کہنا تھا کہ 19 تا 21 مارچ کو اردن کے صدر مقام عمان میں فلسطینی مندوبین اور عالمی فوج داری عدالت کے نمائندگان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بھی فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق رپورٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔

فلسطینی انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی یہودی لابی کی مدد سے عالمی فوج داری عدالت پر اپنے جنگی جرائم کی تحقیقات رکوانے کے لیے اثرا نداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لابی کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کو فالو کرنے والے کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ لالچ کے ذریعے انہیں خاموش کرانے کی بھی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی فوج داری عدالت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار کی ہے مگر عالمی سطح پر اسرائیل کی حمایت کے باعث عالمی عدالت تا حال صہیونی ریاست کے جرائم کی کوئی خاص تحقیقات نہیں کرسکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات پربات کے لیے فلسطینی وفد کی ہیگ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.