(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہوئے غلطی سے گولی چل جانے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ القسام کارکن کی شہادت کا واقعہ سوموار کو شمالی غزہ میں سرحدی علاقے میں پیش آیا جب شہید کارکن گولی چلنے سےقبل سیکیورٹی پر مامور تھا۔شہید کارکن کی شناخت مصعب محمد الشیخ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 24 سال اور آبائی تعلق شمالی غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ القسام کا کہنا ہے کہ مصعب کی شہادت سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے دوران غلطی سے گولی چلنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔