(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ نے مصرمیں سفیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے ڈیوڈ گوفرین کو قاہرہ میں تل ابیب کانیا سفیر مقرر کیا ہے۔
اسرائیل کے پبلک ریڈیو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ گوفرین اسرائیلی وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ذریعے کا کہنا ہے کہ مصرمیں سفیرکی تبدیلی معمول کی کارروائی کا حصہ ہے۔ اسرائیل نے نائیجیریا، بوسنیا اور مصرمیں متعین اپنے سفیروں کی تبدیلی کا پہلے ہی فیصلہ کیاتھا جس پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔
مصرمیں اس وقت حاییم کورین سفیر ہیں جنہیں دو سال قبل قاہرہ کے لیے اسرائیل کا سفیرمقرر کیا گیا تھا۔
