• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مارچ میں صہیونی فوج کی 28 بار صحافتی حقوق کی پامالیاں

اتوار 03-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0875
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں مجموعی طورپر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 28 بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ٹیلی ویژن و ریڈیو کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج ، پولیس اور دوسرے اداروں کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں روز کا معمول ہیں۔ کئی بار فلسطینی ابلاغٰ اور اشاعتی اداروں کو نوٹس بھیجے جاتے ہیں اور انہیں بند کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

مارچ کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافیوں، ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کو اور ابلاغی اداروں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران گولیاں مار کر ایک صحافی کو شہید کردیا گیا جب کہ جارحیت میں متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوئے اور 7 صحافیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ صحافی ایاد عمر سجدیہ نے بیت المقدس میں جام شہادت نوش کیا۔ اس کے علاوہ سات فلسطینی صحافیوں سامی الساعی، فاروق علیات، محمد عمرو، شبیب شبیب، ابراہیم جرادات، ھشام ابو شقرہ اور مصعب شقفہ کو حراست میں لے کرجیلوں میں ڈال دیا گیا۔

فلسطین میں صحافتی حقوق کی پامالیوں میں پہلے سے گرفتار فلسطینی صحافی احمد البیتاوی کو باقاعدہ قید کی سزا سنایا جانا بھی شامل ہے۔

مارچ میں اسرائیلی عدالتوں سے سات فلسطینی صحافیوں کی انتظامی قید میں توسیع کی گئی۔ فلسطینی ٹی وی چینلوں الاقصیٰ اور فلسطین الیوم کی نشریات بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.