رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس ان کے فوجیوں کی رہائی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم نے ان چار فوجیوں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ اس کے سوا ان کے بارے میں مزید معلومات مفت میں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ ان کی رہائی کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
القسام کے ترجمان نےایک ویڈٰیو فوٹیج میں یرغمال بنائے گئے چار اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ القسام کا کہنا ہے کہ پیش رفت تو دور کی بات قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کسی بھی چینل سے کوئی رابطہ تک نہیں ہوا ہے۔
