• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 31 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن میں یہودیوں کا تین روزہ تفریحی میلہ، عمان حکومت کی اسرائیل نوازی

ہفتہ 02-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0867
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے تاریخی سیاحی مقام جزہرہ نما وادی رم میں حال ہی میں اسرائیل کے یہودیوں نے تین روزہ تفریحی میلے کا انعقاد کیا جس پراردن اور فلسطین کے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب اردنی حکومت یہودیوں کو اپنی سرزمین میں میلہ لگانے کی اجازت دینے پر خاموش ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک یہودی آباد کار نے اردن کی وادی رم میں اپنی شادی کی تقریب کا اعلان کیا۔ یہودی آباد کار نداف داغان کے اعلان کے بعد یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد وادی رم میں پہنچی اور تین روز تک وہاں میلے کا سماں باندھے رکھا۔

یہودیوں کی وادی رم میں تفریحی تقریب کے انعقاد پر اردن میں اسرائیل سے تعلقات کے خلاف سرگرم تحفظ وطن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں عمان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن یہودیوں کا نائٹ کلب نہیں ہے کہ اسے جب اورجہاں یہودی آباد کار چاہیں اپنی مرضی سے استعمال کرتے پھریں۔

خیال رہے کہ وادی رم اردن کے صدر مقام عمان سے 250 کلو میٹر دور ایک پرفضاء سیاحتی مقام ہے، جو اپنی تاریخی مقامات کی وجہ سے بھی اردن اور فلسطین سمیت پورے خطے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.