• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں بارودی سرنگوں کوناکارہ بنانے جاپان کی 5 لاکھ ڈالر کی امداد

جمعرات 31-03-2016
in غزہ
0
0Pala0843
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جاپان کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں ناکارہ بنانے کے لیے اقوام متحدہ ادارے’’ UNMAS ‘‘ کو پانچ لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے’’اونروا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جاپان کی حکومت نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے بچھائی گئی سرنگوں کی تلاش اور ان کی صفائی کے لیے اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے بارودی سرنگوں کی تلفی کے ذمہ دار ادارے کے توسط سے خرچ کی جائے گی۔

اونروا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 ء کے وسط میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے بعد ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود اب بھی نہ صرف بارودی سرنگوں کی بڑی تعداد اپنی جگہ موجود ہے بلکہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے بھاری مقدار میں ناکارہ بم موجود ہیں۔

خیال رہے کہ جاپان کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تباہ ہونے سے رہ جانے والے بموں کی تلاش اور انہیں ناکارہ بنانے کے لیے امداد ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب کہ حال ہی میں غزہ سے ایک مکان کے ملبے سے ناکارہ فاسفورس بم برآمد ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 7000 سے زائد بم برسائے تھے جن میں سے 3 ہزار 113 بموں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ آیا وہ تباہ ہوئے ہیں یا نہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں ناکارہ بموں کو تلاش کرنے کی مساعی کے باوجود ایسے مشتبہ بم پھٹنے سے ایک سال میں 16 افراد شہید اور 97 زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 48 بچے شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں بارودی سرنگوں کوناکارہ بنانے جاپان کی 5 لاکھ ڈالر کی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.