• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہالینڈ میں آنےوالے فلسطینی پناہ گزینوں کو منظم ومربوط بنانے کی کوشش

جمعرات 31-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0841
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شام اور دوسرے ملکوں میں رہنےوالے فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد یورپی ملک ہالینڈ پہنچی ہے، جہاں پہلےسے موجود فلسطینی تارکین وطن نے آنے والے فلسطینیوں کوباہم منظم اور مربوط بنانے کے لیے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد تعلیم یافتہ اور علوم و فنون سے آراستہ فلسطینی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں ان کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو مربوط بنانے اور ان سے رابطے کے لیے 21 مئی 2016 ء کوہالینڈ کےدارالحکومت ایمسٹرڈم میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں شام سے نقل مکانی کرنے کے بعد ہالینڈ پہنچنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی آئینی اور قانونی مدد کے ساتھ انہیں روزگار کی فراہمی کے اور دیگر شعبوں میں ان کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

مئی میں ہونے والی کانفرنس کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ انتظامی کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز ایمسٹرڈم میں ہوا جس میں یہ تہیا کیا گیا ہے کہ ہالینڈ پہنچنے والے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے ساتھ ساتھ انہیں تمام شعبوں معاونت فراہم کرنا ہے۔ انتظامی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ تمام فلسطینی شہریوں کو ان کی جماعتی وابستگیوں سے بالا ترہوکر غیرجانب دارانہ اور پیشہ انداز میں معاونت کو یقینی بنائی جائے گی۔

انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہالینڈ میں پہلے سے موجود فلسطینی تارکین وطن بھی نئے آنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.