(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جامع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان سے ایک چاقو بھی قبضے میں لیے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ روز مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جس کی شناخت 18 سالہ عمر الکرکی کے نام سے کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گرفتار فلسطینی لڑکے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے جس اس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے لیے چھپا رکھا تھا۔
