(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعہ کے روز’’یتسھار‘‘ کالونی کے قریب قائم اسرائیلی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر فلسطینی پرچم لہرادیا۔
عینی شاہدین نے کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں نے جنوبی نابلس میں حوارہ کے مقام پر نہ صرف صہیونی فوجی چوکی پر فلسطینی پرچم لہرایا بلکہ چوکی کی دیواروں پر اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے بھی تحریر کرڈالے۔واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کی تلاشی کے لیے حوارہ کی تمام سڑکیں جام کردیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔
