(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ صہیونی میڈیا کے مطابق حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے جو اس نے مبینہ طورپر اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے لیے اپنے پاس چھپا رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بارڈر فورسز نے الخلیل شہر کی تل ارمیدہ کالونی سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ پچھلے چند مہینوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایسے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے اور ان پر اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے لیے چاقو چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
