• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نفسیاتی عوارض کے شکار صہیونی فوجیوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ

جمعہ 25-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0769
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں فوج میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی عوارض پھیل رہے ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران فوج میں نفسیاتی عوارض کے شکار فوجیوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر ہونے والے حملوں کے فوج پر گہرے منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ پچھلے چند ماہ میں ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا اور بڑی تعداد میں نفسیاتی عوارض کا شکار ہونے والے فوجیوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے دو ہوابازوں کو بھی نفسیاتی معائنے کے بعد انہیں نفسیاتی مریض قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان کاعلاج جاری ہے۔ فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات کے علاوہ فوجیوں کے پاس اسلحہ ہونا ان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ بہت سے فوجی اپنے ہی اسلحہ سے خود کشی کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوج کونفسیاتی امداد مہیا کرنے والے کرنل کیرن گینات کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم نے تین گنا زیادہ فوجیوں کا نفسیاتی علاج کیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ فوج میں نفسیاتی عوارض تین گنا بڑھ چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.