• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

جمعرات 24-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0767
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے چاقو کے وارکرکے اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو بھی شدید زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصباح دو فلسطینی شہریوں نے تل ارمیدہ کے مقام پر قائم ایک فوجی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار پر چاقو سےمتعدد وار کئے جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی صہیونی فوجی کو درمیانے درجے کےزخم آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی جانب سے فائرنگ کرکے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا۔ دونوں زخمی فلسطینی کئی گھنٹے تک سڑک پرخون میں لت پت تڑپتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں دو فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ قابض فوج نے کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور کسی شخص کو جائے وقوعہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ کےمطابق فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس نے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو اٹھانے کی کوشش کی مگر قابض فوجیوں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.