• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا ڈرون سسٹم ہیک کرنے کا الزام، فلسطینی آئی ٹی انجینیر گرفتار

جمعرات 24-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0765
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے نظام میں کمپیوٹر کے ذریعے نقب لگانے اور ڈرون سسٹم ہیک کرنے سمیت کئی دوسری سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بئر سبع کے پراسیکیوٹر نے حراست میں لیے گئے فلسطینی ہیکر جو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے کی گرفتاری اور اس کےخلاف تیار کردہ فرد جرم کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو مطلع کرنے کی اجازت دی ہے۔ پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حراست میں لیا گیا فلسطینی نوجوان اسرائیلی محکمہ دفاع کے کمپیوٹرسسٹم تک رسائی کے ساتھ ساتھ ڈرون طیاروں کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کرنے اور اسرائیل کی حساس معلومات چوری کرنےکے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کو فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے اپنے ایک بیان کہا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے بئر سبع کی ایک مرکزی عدالت میں ملزم کی پیشی کے لیے ایک فرد جرم تیار کی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی آئی ٹی انجینیر کو 23 فروری کو غزہ کی پٹی سے باہر کمپیوٹر سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے سفر کے دوران حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہیکر کی شناخت مجد جواد محمد عویضہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 سالہے اور وہ غزہ کی پٹی میں الرمال کالونی کا رہائشی ہے

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.