اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آبادکاروں پر مشتمل نئی پولیس یونٹ کو باقاعدہ عسکری تربیت دینے کے بعد ذمہ داریاں سونپی جائیں گے۔ اس یونٹ کی تشکیل کا مقصد مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی اراضی پرفلسطینیوں کو قبضہ کرنے سے روکنا اور فلسطینیوں کے قبضے میں لی گئی املاک ان سے واپس لینا ہے۔ ابتدائی طورپر یہ یونٹ بیت المقدس کے قریب ’’گوش ادومیم‘‘ نامی یہودی کالونی کی املاک اور اراضی کا تحفظ کرے گی، بعد ازاں اس کا دائرہ کار بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت المقدس کے قرب وجوار میں واقع یہودی کالونیاں’’کفار ادومیم‘‘، نوفی بورات، الون، مزبیہ یرحو اور معالیہ ادومیم نامی یہودی کالونیوں کے قریب رہنے والے فلسطینی ان کالونیوں کی اراضی پرقبضے کی کوشش کرتے ہیں اور یہودیوں کی املاک ہتھیانے کے لیے کارروائیاں کرتے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ان کالونیوں کےقریب بسنے والے فلسطینیوں کو تعمیراتی سہولیات کے لیے یورپی یونین کی جانب سے بھی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
