(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو 12 سال قید با مشقت کے بعد رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری کو غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’بیت حانون‘ گذرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا جہاں سے اسے ایک قافلے کی شکل میں اس کے اپنے آبائی علاقے رفح لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 35 سالہ ھلال سعدو ابو طہ کو صہیونی فوج نے مشرقی رفح میں دراندازی کے دوران مارچ سنہ 2004 ء کو حراست میں لے لیا تھا۔
ابو طہ پر فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ سے تعلق اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ میں سرگرم رہنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسی الزام میں اسے بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
