(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آمد کی آڑ میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں کی فوج کی بھاری نفرتی تعینات کرتے ہوئے آج منگل سے تمام شہروں کو لانے والے راستے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہودیوں کے تہوار کی آڑ میں غرب اردن کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آج منگل کو مزید فوجی نفری بھی پہنچائی جائے گی۔ اس دوران مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948 ء کے علاقوں کو غرب اردن سے ملانے والی تمام گذرگاہوں سوائے قلقیلیہ کی ’’ایال‘‘ گذرگاہ کے آئندہ جمعرات تک بند رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غرب اردن کے اہم مقامات کو بند کرنے اور فوجی نفری بڑھانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ آئے روز نام نہاد مذہبی تہواروں کی آڑ میں کبھی بیت المقدس کو سیل کردیا جاتا ہے اور کبھی غرب اردن کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔
