• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کی حمایت کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اصولی ہے

منگل 22-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0746
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی تنظیم حماس کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کی فلسطینیوں کے ساتھ والہانہ محبت حقیقت پر مبنی ہے فلسطین کی حمایت کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت ، اصولی اور اٹل ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر اب تک فلسطین کے بارے میں ایران کا مؤقف اٹل رہا ہے اور فلسطین کے بارے میں ہمارا مؤقف اپنے مفادات پر مبنی نہیں بلکہ فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے مفادات پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم مسئلہ فلسطن کے لئے ہر قسم کی مشکل اور مصیبت برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایران کے خلاف دباؤ بھی صرف مسئلہ فلسطین کی وجہ سے ہے ایران کا مؤقف فلسطین کے بارے میں فیصلہ کن اور اٹل ہے اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف دس گنا زیادہ پابندیاں بھی عائد کی جائیں تب بھی ایران فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ایران امریکہ کو مذاکرات کے پہلے بھی شیطان سمجھتا تھا اور مذاکرات کے بعد بھی شیطان سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور دشمن اس مسئلہ سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے نت نئے مسائل پیدا کررہا ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات ختم ہوجائیں گے اور سعودی عرب کے عوام کو معلوم ہوجائے گا کہ امریکہ اور اسرائیل سعودی عرب کے حامی نہیں بلکہ ایران ان کا حامی ہے اور ان لوگوں کو شکست ہوجائے گی جو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین کی حمایت کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اصولی ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.