فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے مکان کو نذرآتش کیے جانے کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے اسرائیلی عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ ابراہیم دوابشہ کے مکان میں آگ لگائے جانے سے متعلق خبر 20 اپریل تک خفیہ رکھے۔خیال رہے کہ ایک سال قبل دوما کے مقام پرایک فلسطینی خاندان کو یہودیوں کی جانب سے گھرمیں آگ لگا کر شہید کیے جانے کے ہولناک واقعے کے اکلوتے عینی شاہد ابراہیم دوابشہ کے خاندان کو بھی یہودی شرپسندوں نے زندہ جلانے کی کوشش کی تاہم یہودیوں کی یہ کوشش ناکام رہی۔ ابراہیم دوابشہ آگ لگنے سے جھلس گئے اور ان کا مکان نذرآتش ہوگیا تاہم گھرمیں موجود تمام سامان بھی جل کرخاکسترہوگیا۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا مگر ساتھ عدالت اسے اس کی تفصیلات جاری نہ کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
