• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کا دفاع سرخ لکیر، خفیہ کیمروں سے مسجد اقصیٰ محفوظ ہوگی:اردن

اتوار 20-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0720
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردنی حکومت نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اول اور وہاں پرموجود تمام اسلامی مقدسات کا دفاع سرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے جسے اسرائیل کو عبور کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔عمان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں خفیہ کیمرے لگنے سے قبلہ اول محفوظ ہوگا اور اس کےساتھ ساتھ دوارب مسلمانوں کو بھی قبلہ اول کےخلاف ہونے والی اسرائیلی ریشہ دوانیوں سے آگاہی میں مدد ملے گی۔

اردنی وزیر اطلاعات محمد المومنی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ بیت المقدس، مسجد اقصیٰ، اسلامی مقدسات اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات کے حوالےسے اردن کا موقف واضح ہے۔ ہم القدس شریف اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو سرخ لکیر سمجھتے ہیں۔ اردنی حکومت بیت المقدس اور وہاں موجود تمام مقدس مقامات کےدفاع کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں اور یہودیوں کی آمدو رفت پرنظر رکھنے کی غرض سے خفیہ کیمروں کی تنصیب کے پلان پربات کرتے ہوئے محمد المومنی کا کہنا تھا کہ کیمروں کی تنصیب کا مقصد پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کو قبلہ اول میں یہودیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھنا ہے۔ وہاں ہونے والی یہودیوں کی ہر حرکت کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں کیمروں کی تنصیب کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔ کیمروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک آپریشن کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سے قبلہ اول اور اسے متصل 144 دونم کے رقبے پرہونے والی ہرنقل وحرکت کا پتا چلایا جاسکے گا۔

محمد المومنی کا کہنا تھا کہ اصل مقصد قبلہ اول کےحوالے سے عالم اسلام کو اسرائیل کے گمراہ کن نظریات سے متعلق آگاہ کرنا اور صہیونیوں کے منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل امریکا اور اردن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی آمد ورفت جاننے کے لیے خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تما مگر کیمروں کے مقامات کے تعین میں اردن اور اسرائیل کےدرمیان اختلافات رہے ہیں۔ اسرائیل ان مقامات پرکیمرے لگوانا چاہتا ہے جہاں مسلمانوں کی آمد ورفت ہوتی ہے اور وہ ایک سازش کے تحت یہودیوں کی آمد ورفت والے مقامات اور راستوں کو کیمروں کی آنکھ سے بچا کراپنی سازشوں کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.