(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں تل کے مقام پر واقع اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر کے مکان پرچھاپہ مار کران کے اہل خانہ کو زدو کوب کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز نے تل قصبے گھیراؤ کیا اور مقامی آبادی کو گھروں کے اندر محصور کرنے کے بعد شہید کمانڈر نصرالدین عصیدہ کا مکان خالی کرالیا گیا۔ بعد ازاں کئی دوسرے گھروں پربھی چھاپے مارے گئے اور بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔عینی شاہدین کے حوالے نے بتایا کہ شہید فلسطینی کمانڈر کا مکان تل قصبے کے جنوب میں للحف کے مقام میں واقع ہے۔ صہیونی فوجیوں نے شہید کے اہل خانہ سے بھی پوچھ تاچھ کی جس کے بعد مکان کو مسمار کرنے کی دھمکیاں دیں۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں پر مقامی فلسطینی شہریوں نے سنگ باری بھی جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے گھروں میں چھاپے مارے۔ خیال رہے کہ القسام کے رکن نصرالدین عصیدہ کو 13 سال پہلے انہی ایام میں اسرائیلی فوج کی ایک کارروائی میں شہید کردیا گیا تھا۔ عصیدہ پر اسرائیل کے خلاف مختلف کارروائیوں اور مجموعی طورپر 26 یہودیوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
