رپورٹ کے مطابق فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تمام رہنماؤں کو اریحا جیل میں رکھا گیا ہے۔ وہ سنہ 2006 ء کے صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی محاذ کے اسیر سیکرٹری جنرل احمد سعدات اپنی زندگی کے 30 سال اسرائیلی جیلوں میں گذار چکے ہیں۔ ان کے ساتھ 77 سالہ فواد الشوبکی 20 سال صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں اور اب بھی قید ہیں۔ ان کی پیرانہ سالی اور کئی امراض میں متبلا ہونے کے باوجود صہیونی ریاست انہیں پابند سلاسل رکھنے پر مصر ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد سعدات کے ساتھیوں میں ابو غلمہ کو پانچ پار عمرقید کی سزا کا سامنا ہے اور وہ گذشتہ سات سال سے اپنی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات سے بھی محروم ہیں۔ اس کے علاوہ قرعان کو 100 سال، اسمر کو 20 سال، الریماوی کو 80 سال، یاسر ابو ترکی کو 20 سال، ھمیل کو عمر قید اور معروف کو 14 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔