• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں پورا عالم اسلام قصور وارہے:امام قبلہ اوّل

ہفتہ 12-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0632
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اورممتاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر الشیخ محمد سلیم نے صہیونی افواج کے ہاتھوں معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کا سلسلہ بند کرانے میں ناکامی پرعالم اسلام اورعرب اقوام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے قتل میں پورا عالم اسلام قصور وار ہے۔

رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد سلیم نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ہماری، ماؤں، بہنوں، بچیوں ،بچوں اور بوڑھوں پر مسلط درندہ صفت صہیونی ان پربدترین مظالم ڈھا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر فلسطینیوں کے نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے مگر پورا عالم اسلام اور عرب ممالک غفلت کی چادر اوڑھے گہری نیند میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کا دفاع اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام مقدس مقام کے دفاع کا ذمہ دار ہے۔ فلسطینی قوم پوری اسلامی دنیا کی جانب سے دفاع قبلہ اوّل کے لیے کفارہ ادا کررہے ہیں۔

الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے نمائندہ اداروں کے ہاں منظور کی جانے والی قرار دادیں اور فیصلےفقط کاغذوں تک محدود ہیں۔ آج تک کسی ایک فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کی سرے عام بےحرمتی ہو رہی ہے مگر مسلم دنیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست آئے روز قبلہ اوّل کی بے حرمتی کےلیےقانون سازی کررہی ہے۔ فلسطینی شعائر اسلام پرآئے روز حملے ہو رہے ہیں حتیٰ کی فلسطین میں مساجد شہید کی جا رہی ہیں اور مساجد میں اذان دینے پربھی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ مگر عالم اسلام سب کچھ دیکھتے اور جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.