• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں: رپورٹ

جمعرات 10-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0608
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے فلسطین کے سرکاری سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پرمبنی ایک طویل رپورٹ جاری کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلسطینی ملیشیا ایک منظم حکمت عملی کے تحت عام شہریوں کو حراست میں لینے اورانہیں اذیتیں دینے میں ملوث ہے۔

لندن میں قائم ’’عرب آرگنائزیشن برائے انسانی حقوق‘‘ کی مرتب کردہ
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فلسطینی سیکیورٹی ادارے دانستہ طورپر فلسطینی شہریوں حتیٰ کہ سیاسی کارکنوں ،خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں اذیتیں دیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم نے سنہ 2015 ء کے دوران فلسطین میں فیلڈ ورک کے دوران فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے حقائق اور اعدادو شمار جمع کیے ہیں۔ جنوری 2015 ء اور دسمبر 2015 ء کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 1392 فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور دوران حراست انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

مزاحمت کی آڑ میں گرفتاریاں

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں اس وقت بھی 22 فلسطینی ایسے پابند سلاسل ہیں جن پراسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے اور مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مجموعی طورپر اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی آڑ میں ایک سال کے دوران 323 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ پچھلے سال جون میں 273 شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور ان سے ظالمانہ انداز میں پوچھ تاچھ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کے ہاتھوں گذشتہ برس 25 خواتین، 27 بچوں، 68 صحافیوں، 41 اساتذہ، 422 طلبا اور اسرائیلی جیلوں میں قید کے بعد رہا ہونے والے 969 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں الخلیل شہر سر فہرست رہا جہاں سے 462 فلسطینی شہری حراست میں لیے گئے۔ نابلس سے 246 ، رام اللہ اور البیرہ سے 208 ، طولکرم سے 173 ، بیت لحم سے 153 ، قلقیلیہ سے 151 ، جنین سے 125 ، سلفیت سے 72 ، طوباس سے 70 ، بیت المقدس سے 32 اور اریحا سے 23 فلسطینی رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں ڈالے گئے۔

قیدیوں پر وحشیانہ تشدد

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں نہ صرف فلسطینی پولیس کے ہاتھوں گرفتارہونے والے شہریوں کی تعداد بیان کی ہے بلکہ دوران حراست ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی اداروں کے زیرانتظام درجنوں حراستی مراکز ہیں جہاں ڈالے گئے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں قیدیوں کو اذیتیں دینے کے 37 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ یہ تعداد سنہ 2014 ء کی نسبت دوگنا ہے۔

دوران حراست قیدیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے جاتے ہیں اور انہیں تشدد کے کئی مراحل سے گذارا جاتا ہے۔ بجلی کے جھٹکے، کوڑوں سے مارنے، دوران تفتیش قیدیوں کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے مکروہ حربے عام ہیں۔

قیدیوں کو جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطینی قیدی طویل بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔ بعض قیدیوں نے عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف 100 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرکے اپنے مطالبات منوائے۔

قیدیوں پر تشدد کے سب سے زیادہ واقعات میں ڈیفنس فورس کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ گذشتہ برس ڈیفینس فورس کے اہلکاروں کے قیدیوں پر تشدد کے 949 واقعات سامنے آئے۔ نیشنل سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں تشدد کے 740 ، ملٹری انٹیلی جنس کے 17 ، اسپیشل پولیس کے 6 اور ایوان صدر کی محافظ فورس کے ہاتھوں تشدد کے تین واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.