• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خواتین کی نیم برہنہ تلاشی پرصہیونی ریاست کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

جمعرات 10-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0602
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’باب العامود‘‘ کے مقام پر بدھ کے روز اسرائیلی مرد اور لیڈیز پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آئی فلسطینی خواتین کی نیم برہنہ تلاشی کا مذموم سلسلہ شروع کیا جس کے خلاف بیت المقدس بھرمیں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے فلسطینی خواتین کے نقاب نوچ ڈالے اور ان کی چادریں اتارنے کے بعد ان کی جرابیں تک اتروا کران کی تلاشی لی گئی۔ نیم برہنہ تلاشی کی مذموم پالیسی کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے باب العامود کے مقام پر صہیونی پولیس اہلکاروں نے ایک فلسطینی خاتون کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے مذموم عمل کے دوران اس کے چہرے سے نقاب اور حجاب اتار دیا گیا۔بعد ازاں اس کی چادر بھی اتار پھینکی اور اس کے جوتے اتارنے کے بعد اس کی جرابیں تک اتار دیں۔

ایک دوسری خاتون کو جرابیں اتارنے کے لیے کہا گیا تو اس نے انکار کردیا جس صہیونی غنڈوں نے زبردستی اس کی جرابیں اتاریں اور اس کے چہرے سے نقاب کھینچ ڈالا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک تو تکار جاری رہی مگر صہیونی پولیس خواتین کی نیم عریاں تلاشی پرمصررہی۔ صہیونی پولیس کے اس وحشیانہ اور غیراخلاقی طرز عمل کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا تو ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ ان پرلاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineخواتین کی نیم برہنہ تلاشی پرصہیونی ریاست کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.