• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فیس بک پردھمکی آمیز بیان کی پاداش میں فلسطینی خاتون گرفتار

بدھ 09-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0593
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے النبی الصالح قصبے سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پرالزام ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی افسر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے رام اللہ کے شمالی قصبے سے 42 سالہ فلسطینی خاتون منال التمیمی کو گرفتار کیا ہے۔ اس پر بارڈر پولیس کے ایک سینیر عہدیدار کو فیس بک کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی گرفتاری شمالی فلسطین میں الدرز کے علاقے میں رہنے والے اسرائیلی فوجی افسر کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کل منگل کو صہیونی فوج نے رام اللہ کے قریب منال التمیمی کے گھر پرچھاپہ مارا اور منال کو گھر سے اٹھالیا تھا۔ اس دوران النبی صالح قصبے سے 18 دیگر فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ منال التمیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پرپوسٹ کردہ اپنے بیان میں ایک فوجی افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ اس کے علاوہ اس نے اسرائیلی ریاست کے مخالف مواد بھی پوسٹ کر رکھا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.