(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی امور پر تعاون کی اقوام متحدہ کی ذیلی نتظیم نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے 18 فی صد رقبے خصوصا ‘ایریا سی’ کو ‘شوٹنگ زون’ قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
ان علاقوں میں فلسطینیوں کی 38 کمیونیٹیز آباد ہیں اور اسرائیلی فوج گھروں کو گرانے میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے شوٹنگ زون میں توسیع سے لوگوں اور علاقے میں موجود بدو قبائل کی زندگی متاثر ہوگی۔اقوام متحدہ کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین اسرائیل کے ان اقدامات سراسر نفی کرتے ہیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے 2016 کے شروع سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 323 فلسطینی گھروں اور املاک کو مسمار کردیا ہے۔
ان املاک کی مسماری کی صورت میں تقریبا 440 فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں، جن میں سے آدھی تعداد بچوں کی ہے اور 17 ہزار فلسطینی روزگار دے محروم ہوگئے ہیں۔
