• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے بیت المقدس میں 1000 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی

ہفتہ 05-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0547
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیاہے کہ عالمی برادری کے اعتراضات اور مخالفت کے باوجود صہیونی حکومت بیت المقدس کی چار بڑی یہودی کالونیوں میں 1000 گھروں کی تعمیر کے لیے مصرہے اور تعمیراتی کام کی جلد شروعات کا فیصلہ کرچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب حکومت نے بیت المقدس میں یہودی تعمیرات کا سلسلہ نہیں روکا۔ یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے۔ حال ہی میں حکومت نے بیت المقدس کی چار بڑی یہودی کالونیوں ’’ھارحوما‘‘،’’جبل ابو غنیم‘‘، ’’بسغات زئیو‘‘ اور ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 1000 گھرں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’ھارحوما‘‘ جسے ’’ حومات شموئیل‘‘ بھی کہا جاتا ہے سنہ 1997 ء میں بیت المقدس میں قائم کی گئی تھی جس میں 30 ہزار یہودی آباد کیے گئے۔ صہیونی حکومت اس کالونی میں یہودی آباد کاروں کی تعداد 40 ہزار تک کرنا چاہی ہے اور اسے بھی بیت المقدس کی بڑی کالونیوں’’گیلو‘‘ اور بسغات زئیو‘‘ کی صف میں لانے کےلیے کوشاں ہے۔

اس کالونی میں ’’رہائشی اسکیم، توپ 2 ‘‘ کے نام سے متعارف کرائی گئی جس میں ابتدائی طورپر 90 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بسغات زئیوکالونی میں 40 ہزار یہودی آباد ہیں۔ اس میں مجموعی طورپر 53 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

معالیہ ادومیم نامی یہودی کالونی 1991 ء میں بنائی گئی تھی۔ اس میں دو بڑے رہائشی پلازے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔’توفی ۔۔ سیلع‘ کالونی میں 60 مکانات اور سدروت ھسبیونیم میں 13 پلازوں میں 196 مکانات کی تعمیر کی اسکیم شامل ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے بیت المقدس میں 1000 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.