(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم’عالمی تحریک دفاع اطفال نے صہیونی ریاست کو نہتے کم سن فلسطینی بچوں کے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں بچوں کے ماوروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائیں۔
رپورٹ کے مطابق تحریک دفاع اطفال کی فلسطینی برانچ کی جانب سے جاری کردہ ایک تفصیلی رپورٹ میں گذشتہ پانچ ماہ کےدوران شہید ہونے والے بچوں کے بارے میں تفصیلات دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے پچھلے سال اکتوبرکے بعد سے اب تک 41 فلسطینی بچوں کو دانستہ طورپر قتل کی نیت سے گولیاں مار کر شہید کیا۔ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 16 کم سن فلسطینی بچے شہید کردیے گئے ہیں۔رپورٹ میں گذشتہ پانچ ماہ میں فلسطینی بچوں کے قتل عام کے بارے میں بیان کردہ تفصیلات میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں صہیونی فوجیوں نے 14 سالہ فلسطینی بچے ھیثم سعدہ کو گولیاں مار کر شہید کیا۔اس سے قبل پانچ فرروی کو شہید کے چچا زاد 16 سالہ وجدی سعدہ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیل کی عوفر جیل کے علاوہ کئی دوسری جیلوں میں بڑی تعداد میں کم سن فلسطینی اسیروں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے
رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بچوں میں 16 سالہ محمود شعلان، 13 سالہ عبدالرحمان عبیداللہ، 16 سالہ اسحاق بدران، 10 سالہ مروان بربخ، 14 سالہ احمد شراکہ، 17 سالہ مصطفیٰ الخطیب، 15 سالہ حسن مھانی، طارق النتشہ، وبیان عسیلہ، معتز عویسات، 15 سالہ بشار الجعبری، 17 سالہ احمد کمیل، دانیہ ارشید، محمود نزال، 16 سالہ صداق عبداللہ غریبہ، محمود وادی، 16 سالہ اشرقت قطنانی، 14 سالہ ھدیل عواد، 16 سالہ علاء حشاش، 17 سالہ ایمن العباسی، 16 سالہ مامون الخطیب، 15 سالہ مصطفیٰ فنون، عبداللہ نصاصرہ، 17 سالہ نورالدین سباعنہ، احمد کوازبہ، علاء کوازبہ، 15 سالہ خلیل وادی، 17 سالہ عدنان المشنی، 13 سالہ رقیہ ابو عید، 17 سالہ حسین بو غوش، 17 سالہ احمد توبہ، 14 سالہ ھیثم سعدہ ، 15 سالہ عمرماضی، 16 سالہ نعیم صافی، 15 سالہ فواد واکد، نہاد واکد، 16 سالہ قصیٰ ابو الرب، 16 سالہ محمود شعلان، 17 سالہ لبیب عازم اور محم زعلون شامل ہیں۔ یہ وہ فلسطینی بچے ہیں جنہیں صہیونی فوجیوں نے محض شبے کی بنیاد پرگولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
