• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’گرین لائن‘ مٹا کر پورے بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازش طشت ازبام

اتوار 28-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0476
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک سازش کے تحت مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کے درمیان کھینچی گئی فرضی لکیر’’گرین لائن‘‘ کو مٹا کر پورے بیت المقدس کو یہودیانے کی کوشش کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ دفاع اراضی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل گرین لائن کی دوسی جانب واقع ’’راموت‘‘ کالونی میں مشرقی بیت المقدس کے لفتا، بیت اکسا اور بیت حنینا قصبوں کا مزید 419 دونم رقبہ شامل کرکے اس کالونی کو مزید وسعت دینا چاہتا۔ یہ سازش گرین لائن کوپامال کرکے آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گرین لائن فلسطین سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں اور سنہ 1967 ء کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان ایک عارضی حد بندی کا نام ہے تاہم صہیونی حکومت اپنی مرضی سے اس حد بندی کی خلاف ورزی کرتی رہے ہے۔ گرین لائن کی دوسری جانب سنہ 1948 ء کے علاقے صہیونی ریاست کا حصہ قرار دیتے جاتےہیں جب کہ مشرقی بیت المقدس، غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقے جو سنہ 1967 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے تھے متنازع قرار دیے جاتے ہیں۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت ان علاقوں کو بھی یہودیت میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازشیں کرتا رہا ہے۔

تازہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہودی کالونی راموت کی توسیع کے لیے بیت المقدس میں دیوار فاصل سے متصل الولجہ، شعفاط اور عناتا کالونیوں کے 45 دونم رقبہ بھی اس کالونی میں ضم کیا جا رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.