• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی صحافی نے بھوک ہڑتال ختم کردی

ہفتہ 27-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0457
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی صحافی محمد القیق کو دی گئی چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد القیق کی جانب سے بھی بھوک ہڑتال کے ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد القیق نے اپنے وکلاء کے مشورے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں اسرائیلی انتظامیہ نے القیق کو دی گئی چھ ماہ کی انتظامی حراست جو کہ 21 مئی 2016ء کو پوری ہو رہی ہے کے فوری بعد رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ محمد القیق کو چند ہفتے پیشتر بھوک ہڑتال کے نتیجے میں حالت تشویشناک ہونے کے بعد نفحہ جیل سے العفولہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بھوک ہڑتالی صحافی کی اہلیہ فیحاء شلش نے رام اللہ میں نیوز کانفرنس کے دوران اپنے شوہر کی بھوک ہڑتال کے ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کا جمعہ اس اعتبار سے مبارک دن ہے جس میں صحافی محمد القیق نے اپنے مطالبات منواتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد القیق کی بھوک ہڑتال کے ختم کرنے کا اعلان ان کی فتح ہے۔ شلش نے کہا کہ اہل خانہ جلد ہی العفولہ اسپتال میں القیق سے ملنے پہنچ رہے ہیں۔
خیال رہےکہ محمد القیق نے 25 نومبر کو اس وقت بھوک ہڑتال شروع کی تھی جب صہیونی جیل میں وحشیانہ تشدد کے بعد اسے چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈالنے کا حکم دیا گیا تھا۔
تینتیس سالہ محمد اسامہ القیق سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار ہیں۔ انہیں اکیس نومبر 2015ء کو فلسطین کے علاقے غزہ اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.