(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اسرائیلی کاشت کار زخمی ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ حال ہی میں ہونے والی تیز بارشوں کے باعث پیش آیا جب ایک کھیت کے قریب بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں یہودی کاشت کار زخمی ہواہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں بالخصوص غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطین اور وادی اردن میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جو مقامی فلسطینی آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔
