• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سویڈن کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سالانہ 40 ملین،6 لاکھ ڈالر کی امداد

بدھ 24-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0426
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سویڈن کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سالانہ امداد میں 15 فی صد اضافہ کرتے ہوئے کل امدادی رقم کا حجم 40 ملین 6 لاکھ امریکی ڈالر کردیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ’’اونروا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے پناہ گزینوں کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر امداد دینے والے ملکوں سے امدادی بجٹ میں اضافے کی درخواست کی تھی جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے سویڈن نے سالانہ امداد میں 15 فی صد اضافہ کردیا ہے۔

بیان میں سویڈن کی جانب سے امدادی رقم میں اضافے پراسٹاک ہوم حکومت کا شکریہ ادا کیا اورامداد دینے دوسرے ملکوں سےبھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دل کھول کر امداد دیں۔

ادھر سویڈن کے قونصل جنرل آن صوفی نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن کی حکومت کی طرف سے اونروا کی امدادی رقم میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ سویڈن نے سنہ 1993 ء سے 2016 ء کے درمیان فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کل 693 ملین ڈالر امداد فراہم کی ہے۔ اس میں چالیس ملین اور چھ سو ڈالر کی حالیہ امداد بھی شامل ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسویڈن کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سالانہ 40 ملین،6 لاکھ ڈالر کی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.