(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے جنوری کے مہینے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےکارکنوں کی جانب سے سترہ فدائی حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں فلسطینی نوجوانوں کے اسرائیلی فوجیوں پر سترہ قاتلانہ حملے ناکام بنائے اور اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کے سترہ سیل ناکام بنائے ہیں۔اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے سابق چیف آوی دیختر نے ایک بیان میں بتایا کہ فلسطین میں دوسری تحریک انتفاضہ کی طرز پر بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں مگر فلسطینیوں کی حملوں کی روک تھام کا نظام بھی مربوط ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے فوجیوں پر بارود سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔
تل ابیب یونیورسٹی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فدائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی ہمارے پاس موجود ہیں مگر اب بارودی جیکٹیں استعمال نہیں ہو رہی ہیں۔
