رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کو شاپنگ مال میں چاقو کے حملے میں قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فوجی اہلکاروں کو چھٹی کے اوقات میں بھی مسلح رہنے کا حق حاصل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ فوجی جہاں کہیں بھی ہوں وہ مسلح رہیں تاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے بچا جاسکے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر شاپنگ مال میں دو فلسطینی لڑکوں نے ایک اسرائیلی فوجی قتل کردیا تھا۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فوج کو ہرحال میں مسلح رہنے کی ہدایت فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے باعث دی گئی ہے۔
