رپورٹ کے مطابق عمان میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباء اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ القیق کی فوری رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینی صحافی کو اسرئیلی جیل سے رہا کرانے اور اس کی زندگی بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ مظاہرین نے یو این سیکرٹری جنرل کے نام ایک یاداشت بھی جمع کرائی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کی زندگی بچانے کے لیے اسرائیل پر اس کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔
